نواز شریف عوام کو قومی اداروں کے خلاف اکسا رہے ہیں: طاہر القادری

Published on August 11, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 269)      No Comments


لاہور:(یو این پی ) ماڈل ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی ریلی اب صرف کاروں کا قافلہ ہے، نواز شریف نے جو بویا وہی کاٹا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو اداروں کے خلاف اکسانا غیرآئینی اور غیرقانونی ہے، کہتے ہیں میاں صاحب فوج اور عدلیہ کے خلاف بول رہے ہیں جو کسی طرح بھی درست نہیں۔ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف اپنے گھر ضرور آئیں لیکن کسی قائدے یا طریقے سے، سڑکیں بند کر کے لوگوں کو مشکل میں ڈالنا اور پھر مظلوم بننا، یہ لوگ کس کو بے وقوف بنا رہے ہیں؟ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ وہ جلد تحریک قصاص کے دوسرے مرحلے کا اعلان کریں گے اور اس مرتبہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شہید ہونے والوں کے لئے انصاف لیکر ہی دم لیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题