مسلم لیگ کی 99فیصد سینئر قیادت ریلی میں شریک نہیں، ترجمان چوہدری نثار

Published on August 11, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 301)      No Comments


اسلام آباد:(یو این پی )ترجمان چودھری نثار نے کہا ہے کہ سابق وزیر داخلہ نے کسی کو نہیں کہا کمردرد کی وجہ سے ریلی میں شامل نہیں ہوسکا۔ترجمان چودھری نثار کا کہنا تھا کہ میڈیا کے چند حلقے خود ہی خبر بنا کر تبصرے شروع کردیتے ہیں، حقیقت یہ ہے کہ 99فیصد سینئر قیادت ریلی میں شریک نہیں۔ترجمان کے مطابق چودھری نثار نے کہا کہ صرف مجھے ہی متنازع کیوں بنایا جا رہا ہے؟،کبھی نہیں کہا کہ نوازشریف کی گاڑی چلا کر لاہور جاؤں گا،کچھ حلقے نوازشریف کی گاڑی چلانے کی خبرسارادن تواتر سے چلاتے رہے۔ترجمان نے کہا کہ کچھ دیر پہلے میرا ایک بیان چلتا رہا جو کسی کو دیا ہی نہیں، میڈیا بیان چلانے سے پہلے تصدیق کرلے تو غلط فہمی کی گنجائش ہی نہ رہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes