میری نئی فلم میرے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے مجھے اس فلم سے بہت سی امید وابستہ ہیں عادل مراد
لاہور (یواین پی)ماضی کے نامور چاکلیٹی ہیرو لیجنڈ اداکار وحید مراد کے صاحبزادے عادل مراد کی نئی اردو فلم ’’ چین آئے نہ ‘‘ آج سینماؤں کی زینت بن رہی ہے عادل مراد 21برس بعد سید نور کی نئی اردو فلم میں اپنی دوسری اننگز کا آغاز کر رہے ہیں یونیویژن نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عادل مراد نے بتایا کہ میری نئی فلم میرے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے مجھے اس فلم سے بہت سی امید وابستہ ہیں فلم میں سینئر اداکاروں مصطفی قریشی ، ندیم بیگ ، بہروز سبزواری اور عتیقہ اوڈھو کے ساتھ کام کیا ہے اور یہ تجربہ میرے لیے انتہائی خوشگوار رہا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فلم کی تمام کاسٹ نے اپنے اپنے کرداروں سے بھرپور انصاف کیا ہے اور مجھے قوی یقین ہے کہ میری یہ فلم ریکارڈ ساز بزنس کرے گی۔