لاہور ( یو این پی) سلاہور کے این اے 120 کے انتخاب کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن نے کلثوم نواز کو میدان میں اترانے کا فیصلہ کیا ہے،کلثوم نواز کی جانب سے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر آج کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔میڈیا کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ لاہور این اے 120 میں پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔برطرف وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز آج این اے 120 کے امیدوار کی حیثیت سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گی۔ کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی آج ان کے داماد کیپٹن (ر) صفدر جمع کرائیں گے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد بھی آج اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائیں گی۔ حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخابات کیلئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا آخری وقت ہفتہ کی شام 4 بجے تک ہے۔حلقے سے 49 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی حاصل کیے ہیں لیکن اب تک صرف 2 آزاد امیدواروں (محمد شبیر اور مائیکل حارث) نے ہی کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے ہیں۔