کوئٹہ: وزیر اعلیٰ ہاؤس میں اعلی سطحی اجلاس، امن وامان کی صورتحال کا جائزہ

Published on August 13, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 400)      No Comments


کوئٹہ(یو این پی) وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ثنا اللہ زہری کی صدارت میں اعلی سطحی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبے میں امن وامان کے حوالے سے بعض اہم فیصلے بھی کئے گئے۔ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹینٹ جنرل عامر ریاض، صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی، آئی جی پولیس احسن محبوب اور دیگر اعلی حکام اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں بلوچستان بلخصوص کوئٹہ میں امن وامان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں صوبے میں امن وامان کے حوالے سے بعض اہم فیصلے بھی کئے گئے۔اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر اعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری اور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کوئٹہ سی ایم ایچ کا دورہ کیا اور دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی سر زمین سے دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy