مکہ مکر مہ (یو این پی)سعودی عرب میں 2خواتین سمیت 7 پاکستانی طبعی موت کا شکار ہوگئے ۔ حج 2017 کے لیے پاکستان سے اب تک50 ہزار 297 زائرین پہنچ چکے ہیں ۔ جن میں سے 24164 مکہ مکرمہ جبکہ 26133 مدینہ منورہ میں موجود ہیں ۔پا کستان سے آئے حجاج کرام میں سے 7 کی طبعی موت ہوگئی ہے ۔ان کے نام شانی ولدیت نبی خان پشاور ،عابد حسین خان ولد یت نواز خان میانوالی ، محمد حفیظ الرحمان ولد رحیم بخش کراچی ،محمد تنظیم ولد یت شاد غلام مصطفی ٰ گوجرانوالہ ،فرید خان د لدیت گل بادشاہ اسلام آباد ،زینت خاتون دلدیت فتح محمد سرگودھا اور عطا محمد ولدیت نور محمد ڈیرہ غا زی خان ہیں ۔