معروف بھارتی اداکار فردین خان کےگھر بیٹے کی پیدائش

Published on August 13, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 588)      No Comments


ممبئی(یو این پی) معروف بھارتی اداکار فردین خان گزشتہ روز بیٹے کے باپ بن گئے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے اپنے چاہنے والوں کو اس خبر سے آگا ہ کیا۔فردین خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ ان کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے اورانہوں نے اپنے بیٹے کا نام ازاریئس فردین خان رکھا ہے۔ ازاریئس کی پیدائش 11اگست2017 کو ہوئی ہے۔یاد رہے کہ فردین خان12سال پہلے نتاشا میدوانی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھے تھے اور ان کی ایک 3سالہ بیٹی بھی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy