کوئٹہ /لاہور(یو این پی) جشن آزادی پر ون ویلروں کو روکنے کیلئے ٹریفک پولیس کے سپیشل سکواڈ تشکیل دے دیئے گئے ہیں۔ شہر میں ناکہ بندی کر کے ون ویلرز کیخلاف کریک ڈاون کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق جشن آزادی پر ویلروں کو روکنے کیلئے پولیس، ٹریفک پولیس اورڈولفن فورس پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں تمام سیکٹرز میں پندرہ اضافی ٹریفک وارڈنز کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں جو شہر میں ون ویلنگ کو روکیں گے۔اضافی پٹرولنگ آفیسرز بھی تعینات کیے گئے ہیں، شہر میں مختلف مقامات پر ٹریفک پولیس کے ناکے لگائے جائیں گے، کینال روڈ، گلبرگ، فیروز پور روڈ پر سپیشل سکواڈ کو تعینات کیا جائیگا اور ون ویلروں کے خلاف مقدمات بھی درج کیے جائیں گے۔