لاہور(یو این پی) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ریلی گزشتہ روز لاہور پہنچ کر ختم ہوئی اور انہوں نے اپنا آخری خطاب داتا دربار کے قریب سجائے گئے سٹیج پر کیا۔ اس ریلی کے دوران مختلف شہروں میں کئے گئے خطاب کے دوران نواز شریف مسلسل یہ سوال پوچھتے رہے کہ ”مجھے کیوں نکالا؟“ گزشتہ روز ایک جانب جہاں ان کی ریلی لاہور کی جانب گامزن تھی تو دوسری جانب ”اہلیان لاہور“ کی جانب سے ایسے پمفلٹ تقسیم کئے جا رہے ہیں کہ جنہیں دیکھ کر خود نواز شریف بھی غصے سے آگ بگولہ ہو جائیں گے۔ لاہور میں جو پمفلٹ تقسیم کئے جاتے رہے؟ اس پر سب سے اوپر جلی حروف میں لکھا ہے ”مجھے کیوں نکالا؟“ اور اس کے بعد متن میں اس کے جواب میں چند باتیں لکھی گئی ہیں جو ذیل میں دی گئی تصویر میں آپ ملاحظہ فرما سکتے ہیں۔