ممبئی(یو این پی) یوم آزادی کے موقع پربھارتی ہیکرز نے پاکستان کی 13 اہم وزارتوں کی ویب سائیٹس ہیک کر لیں، بھارتی ہیکرز نے پاکستانی ویب سائٹس ہیک کر کے بھارتی ترنگے اور بھارتی فوج کی تصاویر چسپاں کر دیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر بھارت نے شرمناک حرکت کی ہے۔ بھارتی ہیکرز نے پاکستان کے متعدد وزارتوں کی ویب سائٹس ہیک کی ہیں، جن میں وزارت دفاع، وزارت قانون و انصاف اور وزارت ماحولیاتی تبدیلی شامل ہیں جبکہ وزارت دفاعی پیداوار، وزارت بین الصوبائی رابطہ وزارت ریلوے، وزارت فوڈ سیکیورٹی، وزارت آئی ٹی، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، کابینہ ڈویژن، وزارت سفران، وزارت مذہبی امور، وزارت پانی و بجلی، وزارت قانون و انصاف، وزارت صنعتی پیداوار بھی بھارتی ہیکرز نے ہیک کی ہیں۔ بھارتی ہیکرز نے پاکستان کے سرکاری محکموں کی ویب سائٹس پر بھارتی جھنڈے اور بھارتی فوج کی تصاویر ڈال دیں۔