کراچی(یو این پی) چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزار قائد پر حاضری دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے قائد اعظم کے اصولوں پر چلنے کا عزم ظاہر کیا۔ جیالے لیڈر نے واضح کیا کہ ن لیگ کا ساتھ دینگے نہ ہی آئینی ترامیم سے نواز شریف کو فائدہ ہو گا۔ بلاول بھٹو نے پنجاب کے لیڈروں کو بھی خبردار کیا، بولے سیاسی انارکی ملک کے مفاد میں نہیں۔چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ پارٹی ملکی سیاسی منظرنامے میں مفاہمت اور میثاق سے گریز کی پالیسی پر گامزن ہے۔