لاہور(یو این پی)پاکستان عوامی تحریک کا 16 اگست کو مال روڈ پر دھرنے کا اعلان، ضلعی انتظامیہ کا اجازت دینے سے انکار، ڈی سی لاہور کہتے ہیں ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق مال روڈ پر سیاسی اجتماع کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ دوسری جانب ترجمان پاکستان عوامی تحریک کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو اطلاع کر دی ہے، اجازت ہو نہ ہو دھرنا مال روڈ پر ہی ہو گا۔ عوامی تحریک نے خواتین کے دھرنے میں شرکت کے لئے تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ کیا ہے۔ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات میں اپنی پارٹی کی خواتین کی دھرنے میں شرکت کی یقین دہانی کرا دی۔