اداروں میں موجود کچھ لوگ پاکستان کی ترقی دیکھنا نہیں چاہتے، رانا ثناء اللہ

Published on August 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 334)      No Comments


فیصل آباد(یو این پی)  وزیر پنجاب برائے قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ اداروں میں بھی کچھ ایسے لوگ ہیں جو پاکستان کو پیچھے دھکیلنا چاہتے ہیں لیکن ہم ایسا نہیں کرنے دیں گے۔رانا ثناء اللہ فیصل آباد میں میڈیا سے بات کررہے تھے انہوں نے سابق صدر پرویز مشرف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مشرف دور میں دہشت گردی بھی آئی اور لوڈ شیڈنگ بھی آئی اور پاکستان نادہندہ ہونے جارہا تھا۔انہوں نے کہا کہ مسائل میں گھرے پاکستان کو دوبارہ نواز شریف نے نہ صرف مجتمع کیا بلکہ ملک کو نادہندہ ہونے سے بچایا اور ملک میں سرمایہ کاری کا دور دورہ شروع ہوا۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ابھی ترقی کا آغاز ہی ہوا تھا کہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت دھرنا ون، دھرنا ٹو اور دھرنا تھری لایا گیا اور ہر دفعہ نئے طریقے سے سازش ہوئی لیکن مقصد ایک ہی ہوتا کہ ترقی کرتے پاکستان کو پیچھے دھکیل دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے فقید المثال استقبال نے ثابت کردیا کہ عوام میں مقبول لیڈر کون ہے باوجود اس کے کہ سیکیورٹی الرٹ موجود تھا لیکن بہترین انتظامی صلاحیتوں کے باعث الحمد اللہ سب لوگ خیریت سے اپنے گھروں کو گئے۔صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ ادارے لوگوں کو انصاف مہیا کرنے کے ضامن ہیں اور مسلم لیگ (ن) ان اداروں کی عزت بھی کرتی ہے لیکن بد قسمتی سے اداروں میں بھی کچھ ایسے لوگ ہیں جو پاکستان کو پیچھے دھکیلنا چاہتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题