بورے والا (ڈاکٹر وقاص خرم)ملک بھر کی طرح بوریوالامیں بھی یوم آزادی بھرپور جوش وجذبے کیساتھ منایا،’’جشن آزادی ریلی‘‘ کا آغازشام 4 بجے بابا ولی محمد سرکار کے مزار سے ہوااور شام 7 بجے ڈیرہ سردار خالد محمود پر اختتام ہوا، ریلی کی قیادت پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور امید وار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 233 ’’سردارخالد محمودڈوگر‘‘ کررہے تھے تھے، کارکنوں نے پاکستانی اور پارٹی پرچم ہاتھوں میں اٹھائے ہوئے تھے
اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگارہے تھے، ریلی کا آغاز شام 4 بجے بابا ولی محمد سرکار کے مزار سے ہواجوکہ لاہور روڈ، لاری اڈہ،ملتان روڈ،کالج روڈ سے ہوتے ہوئے بورے والا پریس کلب پہنچی، جہاں پر ریلی جلسہ کی صورت اختیار گئی، ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور امید وار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 233 ’’سردارخالد محمودڈوگر‘‘ نے کہا کہ ہمیں آزادی آسانی سے نہیں ملی اس کی قدر کرنی چاہیے۔ پاکستان ہمارے آباو اجداد کے قربانیوں کی بدولت حاصل ہوا ہے ، انہوں نے مزیدکہا کہ آزادی بڑی نعمت ہے، ملک و قوم کی حفاظت ہم سب پر فرض ہے۔