رد الفساد: پنجاب سے 7 دہشتگرد اور 20 افغانی باشندے گرفتار، اسلحہ و بارود برآمد

Published on August 17, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 455)      No Comments

راولپنڈی (یو این پی) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آپریشن ردالفساد کے تحت پنجاب کے مختلف علاقوں میں مشترکہ کارروائیوں کے دوران سات مشتبہ دہشت گردوں اور بیس افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن رد الفساد کے تحت ملک بھر میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ پنجاب رینجرز، سی ٹی ڈی اور پولیس نے اٹک، ڈی جی خان اور لاہور میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ 72 گھنٹے کے دوران ہونے والی کارروائیوں میں سات مشتبہ دہشتگرد اور بیس مشتبہ افغان باشندے گرفتار کر لئے گئے۔ زیر حراست افراد سے اسلحہ گولہ بارود اور جدید خود کار ہتھیار برآمد کئے گئے۔ گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی اور کالعدم تحریک طالبان سوات سے ہے۔ برآمد کیا گیا اسلحہ پنجاب کے بڑے شہروں میں دہشتگردی کیلئے استعمال ہونا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes