پی ٹی آئی آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی سیف اللہ طاہر

Published on December 25, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 632)      No Comments

\"PHOTO
مصطفی آباد/للیانی(یواین پی) پی ٹی آئی آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ، کارکنان گیارہ مئی کی طرح ہونے والی دھاندلی کا راستہ روکنے کیلئے متحد اور یک جان ہیں ، کسی کو عوامی مینڈیٹ ہائی جیک کرنے نہیں دیں گے ۔ان خیالات کا اظہارضلعی سنئیر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف حاجی سیف اللہ طاہر مغل نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کی ظالمانہ شرائط مسترد کر دے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ ہے مہنگائی کے خلاف عملی اقدامات ہی عام آدمی کو مطمئن کر سکتے ہیں نفرتیں پھیلانے والوں کا راستہ روکے بغیر امن ممکن نہیں۔ حکمرانوں کے بے تکے اقدامات اور ناقص پالیسیوں کی وجہ سے آج پورا ملک مسائل اور بحرانوں کی دلدل میں دھنسا ہوا ہے ، امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش اور منہ زور مہنگائی کے باعث ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے جبکہ غریب عوام خود کشیوں پر مجبور ہیں۔ نفرتوں کا خاتمہ قومی سلامتی کا تقاضا ہیعوام آئندہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں اپنے ووٹ کو قوم کی امانت سمجھ کر استعمال کریں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy