مریضوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور ڈینگی مچھر کے خاتمے کیلئے شہرمیں سپرے کرایا جا رہا ہے،ضلعی انتظامیہ
پشاور(یوا ین پی)خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 600 سے تجاوز کر گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں ڈینگی مچھر نے سینکڑوں افراد کوہسپتال پہنچادیا ہے، پھولوں کے شہر پشاور میں اس موذی مچھر کے کاٹنے سے 600 افراد ہسپتالوں میں پہنچ چکے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈینگی کا شکار ہونے والے مریضوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ ڈینگی مچھر کے خاتمے کیلئے شہر بھر میں سپرے کرایا جا رہا ہے اور عوام میں آگاہی مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔