سہیل محمود کی بھارت میں بطور پاکستانی ہائی کمشنر تعیناتی

Published on August 18, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 589)      No Comments


اسلام آباد(یواین پی)دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سہیل محمود نے بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر کے عہدے کا چارج لے لیا۔1985 میں فارن سروس میں شامل میں ہونے والے سہیل محمود اس سے قبل ترکی میں بطور پاکستانی سفیر فرائض انجام دے رہے تھے۔انہیں رواں ماہ قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے والے عبدالباسط کی جگہ پاکستانی ہائی کمشنر تعینات کیا گیا ہے۔تاہم بھارتی اخبار ’انڈین ایکسپریس‘ کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ سہیل محمود اپریل 2018 میں پاکستانی ہائی کمشنر کا چارج سنبھالیں گے۔ترکی میں پاکستانی سفیر کی حیثیت سے تعیناتی سے قبل سہیل محمود دفتر خارجہ میں ایڈیشنل سیکریٹری کے ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔اس سے قبل وہ 2005 سے 2009 کے دوران ڈائریکٹر جنرل، 1995 سے 1998 تک ڈائریکٹر اور 1986 سے 1991 تک سیکشن افسر کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔1962 میں پیدا ہونے والے سہیل محمود نے ’تاریخ‘ اور ’بین الاقوامی تعلقات‘ میں ماسٹرز کر رکھا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes