جدہ (یو این پی۔۔۔زکیر احمد بھٹی)سعودی عرب کے ولی عہد شاہ محمد بن سلمان نے نجی ادارے کی جانب سے 200جوڑوں کی اجتماعی شادی کروانے کے لئے مالی مدد دینے کا اعلان کیا ہے تفصیلا ت کے مطابق نجی ادارے کے چئیرمین احمد بن صالح السلطان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے کم آمدنی والے طبقے کے200جوڑوں کی اجتماعی شادی کروانے میں مالی مدد دینے کا اعلان کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ شادی سے پہلے جوڑوں کو خوش گوار زندگی گزارنے کے لیے تربیت بھی دی جائے گی نجی ادارے کے بانی شیخ عبدل محسن الخیال نے ولی عہد کے بیان کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ پر امید ہیں کہ شادی کے بعد تمام جوڑے ایک کامیاب زندگی گزرایں گے۔
شادی شدہ جوڑوں کی عمروں میں26-30سال کے جوڑے 40فی صدتناسب میں سب سے زیادہ ،جبکہ 20-25سال کی عمروں کے درمیان 29 فی صداور 20فی صد لوگوں کی عمریں 31-35سال تک ہیں جبکہ آٹھ فی صد کی عمریں 36-40سال تک ہیں جوڑوں میں شامل افراد میں 57فی صد لوگوں پرائیویٹ سیکٹر میں ملازمت کر رہے ہیں،22فیصد لوگوں کا تعلق گورنمنٹ سیکٹر سے جبکہ 21فیصد لوگ چھوٹے پیمانے پر اپنا کاروبار چلا رہے ہیں