ابوظہبی:پاکستان نے سری لنکا کو 8وکٹوں سے ہراکر سیریز بھی جیت لی

Published on December 26, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 691)      No Comments

\"4\"

ابوظبی…پاکستان نے سری لنکا کو ابوظہبی کے چوتھے ایک روزہ میچ میں آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر میچ سمیت سیریز بھی 3-1کے مارجن سے جیت لی ۔پاکستان نے 226 رنز کا ہدف دووکٹوں کے نقصان پر 41.1اوور میں حاصل کرلیا،گرین شرٹس کی جیت میں مرکزی کردار تجربہ کار بیٹسمین محمد حفیظ نے ادا کیا اور آؤٹ ہوئے بغیر 113کی شاندار باری تراشی،یہ انکی اس سیریز میں لگاتار تیسری سنچری تھی اس طرح وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دوسرے پاکستان بن گئے ہیں۔ انکی اس میچ وننگ اننگز کے موقع پر نوجوان بیٹسمین شعیب مقصو د 46(ناقابل شکست )نے انکا بھرپور ساتھ دیا ،جبکہ اس سے قبل احمد شہزاد 44رنز بناکر آؤٹ ہوئے، محمد حفیظ کو انکی بہترین کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا ۔پاکستانی اننگز کے دوران آئی لینڈرز کوئی خاطر خواہ بولنگ اور فیلڈنگ پرفارمنس کا مظاہر ہ کرنے میں ناکام رہے، اور اگر اس میچ کو یک طرفہ میچ قرار دیا جائے تو غلط نہ ہوگا ۔کیونکہ میچ کے تینوں شعبوں میں پاکستان کی مکمل گرفت رہی۔میچ کے دوران ملالہ یوسفزئی بھی اسٹیڈیم میں موجود تھیں اور انھوں بھی میچ کو خوب انجوائے کیا۔سری لنکا کی جانب سے لکمل اور انجیلو میتھیوز نے ایک ایک وکٹ لی انکے علاوہ کوئی اور بولر کامیاب نہ ہوسکا۔دونوں ٹیموں کے درمیان اب آخری اور پانچواں ایک روزہ میچ جمعہ 27دسمبر کو ابوظہبی ہی میں کھیلا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes