جدہ(زکیر احمد بھٹی ) جدہ میں پاکستان کے سترویں یوم آزادی پر پاکستان قو نصیلٹ کے کمرشل سیکشن نے مینگو فیسٹیول منعقد کیا جس میں بہت بڑی تعداد میں سعودی تاجروں ۔سعودی وزارت خارجہ کے افسران انکے اہل خانہ۔دوست ممالک کے قونصل جنرلز نے شرکت کی۔اس موقع پر قونصل ویلفئر شہزاد احمد نے شرکاء کو پاکستانی آم کی خصوصیات سے آگاہ کیا ور پاکستانی آموں کی قسموں پر ایک فلم دکھائ۔ قونصل جنرل جدہ شہر یار اکبر خان نے آپ ے خطاب میں سعودی تاجروں اور غیر ملکی مہمانوں تاریخ پاکستان اور پاکستان کی مصنوعات کو فروغ دینے پر زور دیا۔ تمام ممالک کے قونصل جنرلز نے سعودی وزارت خارجہ کے اعلی افسران اور پاکستان کے قو چل جنرل کے ہمراہ پاکستان کی سالگرہ کا کیک کاٹا ۔مہمانوں کو عشائیہ میں پاکستان کے مختلف آموں کی قسموں سے تیار کردہ کھانوں سے کی جسے شرکاء نے بے حد پسند کیا ۔اور آیندہ موسم میں پاکستانی آم کی سعودی عرب میں مزید درآمد پر بات چیت کی۔ شہزاد احمد نے یو این پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کمرشل سیکشن پاکستانی مصنوعات کی سعودی درآمدات کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔