بلوچستان،4 اضلاع میں ا نسداد پولیو مہم (آج) سے شروع ہوگی

Published on August 21, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 683)      No Comments


تین روزہ مہم میں پانچ سال کی عمر کے تقریبا آٹھ لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے
کوئٹہ (یوا ین پی ) بلوچستان کے چاراضلاع میں ا نسداد پولیو مہم (آج)پیر سے شروع ہوگی، یونی ویژن نیوز کے مطابق مہم تین روز جاری رہے گی، پانچ سال کی عمر کے تقریبا آٹھ لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ہنگامی کارروائی مرکز کے صوبائی چیف کوآرڈی نیٹر سید فیصل کے مطابق کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ اور مستونگ میں پانچ سال کی عمر کے تقریبا آٹھ لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے تین ہزار آٹھ سو چوبیس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ادھر پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes