نواز شریف اور بیگم کلثوم نوازکے خلاف درخواستوں کی سماعت آج ’’سوموار‘‘ کو ہوگی

Published on August 21, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 331)      No Comments


اسلام آباد (یو این پی)سابق وزیر اعظم نواز شریف اور بیگم کلثوم نوازشر یف کے خلاف درخواستوں کی سماعت آج (سوموار ) کو ہوگی ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف، عوامی تحریک اور اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف تین درخواستیں دائر کی گئی ہیں ان درخواستوں میں نواز شریف کی نا اہلی کے بعد مسلم لیگ (ن) کا نام تبدیل کرنے سمیت دیگر درخواستیں شامل ہیں۔ دوسری جانب بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف درخواست کی سماعت بھی پیر کو الیکشن ٹربیونل کرے گا، یہ درخواست پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ عوامی تحریک نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ سپریم کورٹ سے نواز شریف کی نا اہلی کے بعد بیگم کلثوم نواز الیکشن لڑنے کیلئے اہل نہیں رہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes