ٹھٹھہ،منشیات کے خلاف سخت آپریشن کے باوجود مختلف علاقوں میں کچی شراب کے اڈے قائم

Published on August 21, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 374)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) ایس ایس پی ٹھٹھہ کے ہدایات کے باوجود ٹھٹھہ کے مختلف علاقوں میں چوری چھپے کچی شراب کے اڈے قائم موالیوں نے شہریوں اور اسکول کی طالبات کا جینا دولھ کر دیا تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی فدا حسین مستوئی نے ضلع ٹھٹھہ میں منشیات کے خلاف سخت آپریشن کر کے سیکڑوں افراد کو گرفتار بھی کیا اور اڈے بھی مسمار کرائے جسکی وجہ سے منشیات فروشوں نے چوری چھپے اپنے گھروں میں اڈے قائم کر لئے ہیں جہاں پولیس سے بچ کر موالی رات کی تاریکی میں کچی شراب۔چرس لیکر جاتے ہیں اور صبع کے وقت موالی روڈوں پر نکل آتے ہیں اور آنے جانے والوں خاص طور پر اسکولز کالیجز کی طالبات کو تنگ کرتے ہیں جسکی وجہ سے شہری اور طالبات سخت پریشاں ہیں واضع رہے کہ نشے میں دت موالی پولیس کو آتا دیکھ کر فرار ہو جاتے ہیں شہریوں نے ایس ایس پی ٹھٹھ سے اپیل کی ہے کہ ٹھٹھ ضلع میں منشیات کا خاتمہ کئے جانے کے ساتھ چوری چھپے چلنے والے اڈوں کے خلاف سخت کاروائی کریں۔
ْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عدالتی کمیشن کے احکامات پر عمل درآمد نہ ہو سکا
ٹھٹھہ (رپورٹ:حمیدچنڈ) 5ماہ گزر جانے کے باوجود عدالتی کمیشن کے احکامات پر عمل درآمد نہ ہو سکا عوام بدبودار اور آلودہ پانی پنیے پر مجبور کئی بیماریاں مزید پھیل گئیں ایک لڑکی جاں بحق تفیصلات کے مطابق 5ماہ قبل اسلام آباد سپریم کورٹ سے ٹھٹھ اور مکلی عدالتی کمیشن خاص طور پر عوام کی صاف اور میٹھا پانی میسر کرنے کے لئے آیا تھا اور سخت احکامات بھی بلدیاتی اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو جاری کئے تھے مگر بلدیاتی اداروں کے افسران اور چیئرمیں حصرات اور ضلعی انتظامیہ نے عمل درآمد نہیں کیا اور ٹھٹھ کے ہیڈ کواٹر مکلی اور ٹھٹھ میں پینے کے پانی میں درختوں کی جڑیں کیڑے مکوڑے اور ڈھیروں من مٹی عوام کو مہیا کی جارہی ہے جس کی وجہ سے روزانہ سیکڑوں افراد پیٹ کی مختلف بیماریوں میں متبلا ہو رہے ہیں جبکہ دو روز قبل آلودہ پانی پینے کے بعد مکلی بلڈنگ کالونی میں رہائشی ایک نوجوان لڑکی کائنات کو ڈائریا کے سسب کراچی لے جایا گیا جہاں وہ جاں بحق ہو گئی جبکہ کئی افراد گیسٹرو۔ڈائریا اور دیگر امراض میں متبلا ہو چکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹھٹھہ بی آئی ایس پی سرویٹیمون کا3ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج
ٹھٹھہ (رپورٹ:حمیدچنڈ)ٹھٹھہ بی آئی ایس پی سرویٹیمون کا3ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج ٹھٹھہ اور سجاول میں کام کرنے والی270 ٹیموں نے الخدمت سینٹر کیسامنے کوآڈینیٹر کا گھیراؤ کرلیا جس کے باعث کوآڈینیٹر موسی تنیو محسور ہوکررہ گئے جنہیں ملازمین نے صحافیوں کی آمدپرچھوڑ دیا گھیراؤ ختم کر کے سخت احتجاج کیااس ضمں میں بی آئی ایس پی سپروائیزر منور زؤر خیرالنساقمبرانی عزیز عمر خاصخیلی حمیدہ کمبھار روشن کھٹی اور دیگرکا کہناتھاکہ 270 موبلائیزر اور سپروائیزر ٹھٹھ اور سجاول میں تعینات کیئے گئے تھے جن کوفی فارم کے حساب سے 30 ھزار روپیہ ماہانہ ادائیگی کی جانی تھی جو مسلسل تین ماہ سے نہیں ہوئی ڈسٹرکٹ کوآڈینیٹر ٹال مٹول کررہا ہے جس کی وجہ سے سروے ٹیمیں فاقہ کشی کی شکار ہو گئی ہیں آج جب ملازمین نے تنخواہیں طلب کین تو تین ماہ کی تنخواہ سجاول کے فی موبلائیزر کو122روپیہ ٹھٹھ کے 142روپیہ سپروائیزر 250 روپیہ کی ادائیگی کرکے ہمارے ساتھ مذاق کیا گیا ہے جس پرہم احتجاج کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے جائز واجبات ہمیں فل فور دلائے جائیں اور بی آئی ایس پی کی چیئرمین وفاقی وزیر محترم ماروی میمن کوآڈینیٹر کی اس روش کا سختی سے نوٹس لیکر ٹھٹھ اور سجاول کیملازمیں کو انکا جائز حق دلائیں بصورت دیگر سخت احتجاج کریں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes