کراچی(یو این پی) پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہو گا جس کی صدارت چیرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کریں گے۔ اس کے علاوہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی مقامی سطح پر منعقد ہوں گے۔ماہرین فلکیات کے مطابق کراچی میں آج ذی الحج کا چاند نظر آنے کے بہت کم امکانات ہیں اور امکان ہے کہ یکم ذی الحج 24 اگست کو ہو گی جب کہ عید الاضحیٰ 2 ستمبر کو ہو گی۔