لاہور(یواین پی) پاکستانی اداکارہ و ماڈل ماورا حسین نے وکالت کی ڈگری کے لئے سال دوئم کا امتحان پاس کرلیا اداکارہ نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر پاکستانی اخبار میں شائع ہونے کے لیے تیار اشتہار کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے ایل ایل بی سال دوئم کا امتحان پاس کر لیا۔شیئر کی گئی تصویر میں ماورا حسین کا کارڈ دیکھا جا سکتا ہے، جس میں اداکارہ کے نام سمیت 3 میرٹس اور (دوسرا سال) پڑھا جا سکتا ہے۔ اداکارہ نے اس کامیابی پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے یہ کام اپنی والدہ کے خواب کو مکمل کرنے کے لیے کیا واضح رہے کہ ماورا حسین نے وکالت کے لئے ایل ایل بی کے پروگرام میں 2014 میں داخلہ لیا تھا تاہم اداکاری سمیت دیگر مصروفیات کے باعث وہ تعلیم کو مکمل نہیں کر پائیں تھیں ایل ایل بی کو مکمل نہ کر پانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ماووا حسین نے رواں برس فروری میں ہر حال میں وکالت کا امتحان پاس کرنے کا عزم کیا خصوصی گفتگو کے دوران ماورا حسین نے بتایا کہ وہ رواں برس مئی تک مکمل طور پر ایل ایل بی کے امتحانات کی تیاری کریں گی۔۔ماورا حسین کا کہنا تھا کہ ’ان کی والدہ کا خواب تھا کہ وہ وکالت کی تعلیم حاصل کریں انہوں نے کامیابی پر اپنے اساتذہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔