بین الاقوامی کھلاڑیوں کو فول پروف سیکیورٹی دی جائے گی: احسن اقبال

Published on August 23, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 270)      No Comments


لاہور(یواین پی) وزیر داخلہ احسن اقبال سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کے سیکیورٹی انتظامات پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے۔ پاکستان آنے والی ٹیموں کو فول پروف سیکیورٹی دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشتگردوں اور انتشار پھیلانے والے عناصر کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔ ملک میں امن و امان کی موجودہ صورتحال عالمی مقابلوں کے انعقاد کیلئے موزوں ہے۔وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومتِ پاکستان کھیلوں کی پذیرائی کے لئے سرگرداں ہے۔ بین الاقوامی کھلاڑیوں کو تحفظ دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ کھلاڑیوں کی حفاظت کے لئے منظم اور مربوط حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy