پشاور(یواین پی)پشاور بڑی تباہی سے بچ گیا، بم نصب کرتے ہوئے تین دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ملتان میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کر کے دو دہشتگردوں کو پکڑ لیا، ملزمان کے قبضے سے بھاری اسلحہ و بارود برآمد ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت ملک بھر میں کارروائیاں جاری ہیں ، پشاور میں سی ٹی ڈی نے پچگی روڈ پرکارروائی کرتے ہوئے تین دہشتگردوں کو اس وقت گرفتارکر لیا جب وہ سڑک پربم نصب کر رہے تھے۔ بم ڈسپوزل سکواڈ نے2کلووزنی بم کو ناکارہ بنادیا جبکہ ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔ادھر سی ٹی ڈی ملتان نے گارڈن اعوان چوک میں کارروائی کی اور دو دہشت گردوں کو دھر لیا، دہشت گردوں سے 4 ہینڈ گرنیڈ، ڈیٹونیٹر، پستول اور رقم برآمد کر لیے گئے۔