لاہور (یو این پی) انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر کپتان سرفراز احمد بھی خوش نظر آ رہے ہیں، کہتے ہیں یہ نوجوان کرکٹرز کے لئے کارکردگی نکھارنے کا بہترین موقع ہے۔ قومی کپتان کا مزید کہنا تھا کہ کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے سے سیکھنے کا بھرپور موقع ملا، بطور کپتان ٹیم کی فتوحات میں تسلسل لانے کی کوشش کروں گا۔وکٹ کیپر بلے باز نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس ٹیسٹ دینے کے بعد کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے لئے دوبارہ انگلینڈ روانہ ہو جائیں گے۔