اسلام آباد (یو این پی) وفاقی حکومت کی جانب سے عید الاضحیٰ کی چار چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے عید کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق، عید الاضحیٰ کی چھٹیاں یکم ستمبر سے چار ستمبر تک ہوں گی۔ یاد رہے کہ وطن عزیز میں عید قربان بروز ہفتہ 2 ستمبر کو منائی جائے گی۔