گلگت شہر اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.7 ریکارڈ

Published on August 24, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 355)      No Comments


گلگت (یو این پی)گلگت شہر اور گردو نواح میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق رات گئے آنے والے زلزلے کی شدت چار اعشاریہ سات اور گہرائی 15 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز سکردو سے 35 کلومیٹر جنوب مغربی علاقہ تھا۔ زلزلے سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy