بوریوالا؛ پولیس کا جعلی عامل بابا کے آستانے پر چھاپہ، سانپوں کے ذریعے خواتین کا علاج کرنے کا انکشاف

Published on August 24, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 437)      No Comments


درجنوں خواتین کی تصاویر برآمد ،بابا سانپوں والا چھاپے سے قبل ڈیرہ پر آئے دوستوں کے ہمراہ شراب نوشی کررہا تھا
بورے والا(یوا ین پی)پولیس کا جعلی عامل بابا سانپوں والے کے آستانے پر چھاپہ، سادہ لوح خواتین سے سانپ کے ذریعہ علاج کرنے کا انکشاف، بابا سانپوں والا چھاپے سے قبل ڈیرہ پر آئے دوستوں کے ہمراہ شراب نوشی کررہا تھا، آستانے پر ایف اے پاس بیٹی کا علاج کروانے آئی خاتون سے بابا سانپوں والے نے 45 ہزار روپے نذرانہ وصول کیا، آستانے سے سانپوں کے علاوہ درجنوں خواتین کی تصاویر بھی برآمد ، چھ ماہ قبل بھی بابا سانپوں والا شراب نوشی میں گرفتار ہوا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور روڈ پر واقعہ 259 ای بی کی اضافی بستی میں بابا منیر احمد لامعروف سانپوں والی سرکاری کے آستانے پر سانپ ذبح کرکے ان کے ذریعے کالا جادو کرتے ہوئے ذہنی امراض اور دیگر گھریلو ناچاقیوں کا علاج کرنے کا دھندہ چل رہا ہے جہاں دور دراز سے سادہ لوح خواتین آکر 10ہزار سے ایک لاکھ روپے نذرانہ ادا کرکے علاج کرواتی ہیں اور سانپوں والا بابا خود شراب نوش بھی ہے۔پولیس نے چھاپہ مارا تو بابا سانپوں والی سرکار کے ہجرے میں وہاڑی سے آنے والی ایف اے پاس لڑکی اور اس کی ماں موجود تھی جنہوں نے پوچھنے پر بتایا کہ اس کی بیٹی پر جنات کا سایہ ہے اور ہمیں پتہ چلا تھا کہ اس آستانے پر سانپوں سے کالا جادو کرکے علاج معالجہ کیا جاتا ہے جس پر ہم 15روز قبل یہاں آئے اور بابا جی نے ہم سے 45 ہزار روپے نذرانہ وصول کرکے علاج شروع کردیا تھا۔ دوران علاج وہ ایک سانپ کا سر الگ کرکے سانپ کے باقی جسم کو لڑکی کے اوپر سے گھما کر منتر پڑھتا اور بچی کی حالت پہلے سے بہتر ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes