عالمی اقتصادی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان میں بھی مہنگائی کی لہر نے عوامی مشکلات میں اضافہ کیا ہے اطہر گیلانی

Published on December 26, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 297)      No Comments

\"26-12-2013\"
وہاڑی( یواین پی)ممبر قومی اسمبلی سید اطہر حسین گیلانی نے کہا ہے کہ عالمی اقتصادی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان میں بھی مہنگائی کی لہر نے عوامی مشکلات میں اضافہ کیا ہے لیکن پنجاب حکومت نے شہریوں کو کھانے پینے کی اشیاء ،دالیں چاول سبزیاں اور پھل سستے داموں مہیا کرنے کے اقدامات کئے ہیں جن کے تحت سبزی و فروٹ منڈیوں میں سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کو مؤثر مانیٹرنگ سے کنٹرول کیا جا رہا ہے اسی طرح سہولت بازاروں کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے جس سے مہنگائی کا زور کافی حد تک توڑ دیا گیا ہے یہ بات انہوں نے سبزی و فروٹ مارکیٹ وہاڑی میں نیلامی اور سہولت بازاروں میں اشیاء کی دستیابی اور معیار کا جائزہ لیتے ہوئے کہی اس موقع پرای ڈی او زراعت شہزاد صابر ، اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی عمران منیر بھٹی ، ڈی ڈی او زراعت راؤ محمد اشفاق ، ڈی ایس پی ٹریفک راجہ شاہد نذیر ، ڈی ایس پی صدر سرکل وہاڑی چودھری شاہد نیاز گجر، انسپکٹر مارکیٹ کمیٹی وہاڑی جاوید اقبال بھی موجود تھے ممبر قومی اسمبلی سید اطہر حسین گیلانی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نہ صرف عوامی مسائل سے آگاہ ہیں بلکہ ان مسائل کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں اور انہی اقدامات کی بدولت اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں تیزی کا رحجان ختم ہونے سے قیمتیں اعتدال پر آچکی ہیں انہوں نے سبزی و فروٹ مارکیٹ وہاڑی میں اشیاء کی کم قیمتوں اور اعلی معیار کو سراہا اور وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر عمل درآمد کے حوالہ سے ضلعی انتظامیہ کی کاشوں کی تعریف کی

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes