سری لنکا کے صدر نے اپنے وزیر انصاف کو برطرف کر دیا

Published on August 25, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 480)      No Comments


کولمبو(یو این پی) سری لنکا کے صدر میتھری بالا سیری سینا نے اپنے متنازعہ وزیر انصاف کو بدھ کے روز برطرف کر دیا ہے ،جنہوں نے نقصان میں جانے والی ایک سمندری بندرگاہ میں حصص چین کو فروخت کرنے کے اربوں ڈالر کے معاہدے کے خلاف بیان دیا تھا۔ وجیہ یاڈاسا راجاپاکشے نے عوامی سطح پرگزشتہ ماہ حکومت کی جانب سے 1.1 ارب ڈالر کی فروخت سے متعلق تنقیدک ی تھی ،جس کے تحت ہمبنٹوٹو بندرگاہ میں 70 فی صدحصص چین کی سرکاری مرچنٹس پورٹ ہولڈنگز کو فروخت کئے گئے تھے ۔حکومتی ترجمان گیانتھا کروناتھیلاکا نے کہا کہ راجاپاکشے نے معاہدے کے خلاف کھلے عام بات کر کے کابینہ کی مجموعی ذمہ داری کی خلاف ورزی کی ہے ،وزیر کو ان کی اپنی جماعت کی جانب سے مبینہ طور پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پابندیوں کا سامنا کرنے کے ایک روز بعد برطرف کیا گیا ہے ۔ان کی یونائیٹڈ نیشنل پارٹی نے بھی ان پر صدرمہندا راجاپاکسے، جنہوں نے سری لنکا پر 2015ء تک تقریباًا یک دھائی تک حکمرانی کی اور تامل علیحدگی پسندوں کے ساتھ لڑائی کا خاتمہ کیا، کی سابقہ حکومت میں ایک سو سے زائد مقدمات کو معطل کرنے کا الزام عائد کیا ہے ،ان میں قتل ،اور کرپشن کے الزامات شامل ہیں ۔راجہ پاکشے پندرہ روز کے اندر حکومت سے علیحدہ ہونے والے دوسرے وزیر ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题