فوک گلو کار ظہیر لوہار اور بانسری نواز رضوان احمد کی مانگ میں اضافہ
گلوکار ظہیر لوہار نے گیت،ایسی لگ گئی عشق بیماری،اور ،اج چھڈ جانا تیرا شہر،سے شہرت حاصل کی
لاہور(یو این پی)،ایسی لگ گئی عشق بیماری،اور ،اج چھڈ جانا تیرا شہر،سے شہرت حاصل کرنے والا فوک گلو کارظہیر لوہار اورربانسری نواز رضوان احمدپاکستان کے مختلف شوز میں مصروف ہو گئے اور ان کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ۔گلو کار ظہیر لوہار کا کہنا ہے کہ میرے ہر شو میں بانسری نواز رضوان احمد میرے ساتھ ہو تے ہیں کیو نکہ ان کی بانسری کی تان دلوں کو چھو لیتی ہے اور میں بہت جلد اپنا نیو البم معروف گلوکارہ فرح لال کے ساتھ ریکارڈ کرونگا جس کی تیاری مکمل ہو چکی ہے ،میرا اور فرح لال کا یہ البم ایک نئے انداز میں ہو گا جو میرے چاہنے والے شائقین کو پہلے سے بھی زیادہ پسند آئے گا