پلوامہ قصبے میں ڈسٹرکٹ پولیس لائنز پر حملے میں3 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے
Published on August 26, 2017 by admin ·(TOTAL VIEWS 567) No Comments
سری نگر(یوا ین پی)جنوبی کشمیر کے پلوامہ قصبے میں ڈسٹرکٹ پولیس لائنز پر حملے میں3 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس لائنز (ڈی پی ایل) میں سی آر پی ایف کی بھارتی نفری مو جود تھی ہفتے کی علی الصباح ایک فدائین حملے میں3 اہلکار ہلاک اور 6اہلکار زخمی ہوگئے۔یہ حملہ ڈسٹرکٹ پولیس لائنز پلوامہ میں پر ہفتے کی صبح کیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ صبح 3:45 بجے تین دائین پر مشتمل ایک گروپ نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز پلوامہ پر دھاوا بولتے ہوئے پہلے گرینیڈ پھینکے اور بعد میں فائرنگ کرتے ہوئے پالیس لائنز کے اندر داخل ہوئے۔حملے کے ابتدا میں ہی ایک پولیس اہلکار ہلاک اور کئی سی آر پی ایف جوانوں سمیت 6اہلکار زخمی ہوگئے ۔ بعد میں دو سی آر پی ایف اہلکار دم توڑ بیٹھے۔ بھارتی فورسز نے جنوبی کشمیر کے کئی علاقوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کر دی ہے ۔ ادھرائیگام سوپور میں فوجی گاڑی پر پر رائفل گرینیڈ پھینکا گیا۔تاہم اس حملے میں کوئی زخمی نہیں ہوا ہے۔ حملے کے فورا بعد فورسز نے متعلقہ علاقے کو محاصرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی تاہم ان کے ہاتھ کچھ نہیں لگا۔گاندبل کے کھلمولہ علاقے میں ایک فوجی گاڑی نے ٹکر مار کر ایک خاتون کو زخمی کردیا۔ یہ واقعہ ہفتے کی صبح رونما ہوا۔ زخمی خاتون کی شناخت امینہ بیگم ساکن کھلمولہ ناگ بل کے بطور ہوئی ہے۔ اسے علاج و معالجے کے لئے فوری طور پر سکمز پہنچادیا گیا۔ مقامی آبادی نے اس واقعہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے فوجی گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 127
Related
WordPress主题