وزیر اعظم کا حکم ہوا میں اڑا دیا گیا ،ٹھٹھہ اور سجاول کی عوام صحت کارڈ سے محروم

Published on August 28, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 782)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ)سابقہ وزیر اعظم کی جانب سے ٹھٹھہ اور سجاول ضلعوں کے عوام کو صحت کارڈ دینے کا اعلان کیا تھا جس پر عمل در آمد نھی شروع ہو چکا ہے سجاول ضلع میں 1لاکھ 5ہزار افراد میں سے 72ہزار،ٹنڈومحمد خان 55000سے 31ہزار ٹھٹھہ ضلع میں 1لاکھ 25ہزار میں سے 75ہزار افراد کو صحت کارڈ کا اجرا کیا گیا صحت کارڈ پر علاج کرانے کے لئے اسرا ہاسپٹل،مانجھی ہاسپٹل ،ہلال احمر، انڈس ہاسپٹل، ٹنڈو محمد خان ،میڈی کیئر کراچی اور جناح کراچی کا انتخاب کیا گیا اور وفاقی حکومت کی جانب سے اسٹیٹ لائف انشورنس کو غریبوں کے علاج کے لئے 72ارب روپے بھی دئے تھے مگر شکایات عام ہیں کہ مختلف اسپتالوں میں غریبوں کو صحت کارڈ کے نام پر سخت پریشاں کیا جارہا ہے اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ ،ن،ضلع ٹھٹھہ کے رہنماؤں ضلعی صدر محمد حنیف میمن نے غریبوں کو سخت پریشاں کرنے اور صحت کارڈ سے علاج نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قتل کی دھمکیاں ملنے اور جھوٹی ایف آئی آر درج ہونے پر احتجاج
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ)ٹھٹھہ قتل کی دھمکیاں ملنے اور جھوٹی ایف آئی آر درج ہونے پر میر پور بھٹورو کے گاؤں کے لوگ پریس کلب مکلی پنچ گئے ہم پر جھوٹے ایف آئی آر درج کراکے قتل کی دھمکیاں جرائم پیشہ افراد سے دلوائی جارہی ہیں گاؤں کے لوگوں کی میڈیا سے بات چیت تفیصلات کے مطابق میر بھٹورو کے نزدیک گاؤں پاندی خاصخیلی نے مکلی میں فیص محمد خاصخیلی،علی محمد خاصخیلی اور غلام مصطفی نے مکلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہو کہا کہ کچھ دن قبل معمولی تکرار پر ہمارے ہی گاؤں کے لوگوں نے جرائم پیشہ افراد کو گاڑیاں بھر کر اسلحے سمیت بلوایا اور ہمارے گھروں پر حملہ کیا جس کی وجہ سے ہمارا بھائی علی محمد اور بھابی سخت زخمی ہو گئی تھیں جس کا کیس ہم نے بھٹورو تھانے میں رپورٹ درج کرائ جس کے بعد ہمارے ہی گاؤں کے اللہ بخش ،مولا بخش،حسن لاکھاٹیوں، اسماعیل لاکھوٹیو،محمد علی شورو اور دیگر گاؤں کی عورتوں کو ورغلا کر ہم بھائیوں پر جھوٹے کیسز داخل کر رہے ہیں اور قتل کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں ہمارا جینا جھنجھال ہو گیا ہے اور ہم گاؤں چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں انہوں نے میڈیا کے توسط سے ایس ایس پی سجاول ڈی آئی جی حیدرآباد سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں تحفط فراہم کرایا جائے ہم غریب مزدوری کر کے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes