اسلام آباد(یو این پی)عید سے پہلے عید، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ہدایت پر وفاقی ملازمین کو تنخواہیں دے دی گئیں، اگست کے لئے پنشن بھی جاری کر دی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق، تنخواہ اور پنشن کی مد میں پچاس ارب روپے سے زائد جاری کئے گئے ہیں۔ پاکستان سٹیل ملز کے لئے بھی اڑتیس کروڑ روپے تیس اگست کو جاری ہونے کا امکان ہے۔ سٹیل ملز کے ملازمین کو تنخواہیں اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری سے جاری ہوں گی اور سٹیل ملز کے ملازمین کو اپریل 2017ء کی تنخواہ اگست میں دی جائے گی۔