اسلا م آباد(یواین پی) الیکشن کا سال قریب آ گیا، سیاسی قلابازیاں عروج پر پہنچ گئیں، بلاول بھی چاچا عمران کے نقش قدم پر چل پڑے، جیالے رہنماء کی شاندار باؤلنگ، کپتان کی بڑی وکٹ گر گئی۔ طویل عرصے سے پی ٹی آئی کی قیادت سے نالاں ضیاء اللہ آفریدی کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا۔ تحریک انصاف کو خیرباد کہہ کر پی پی پی میں شامل ہو گئے۔ ناز بلوچ کے بعد پیپلز پارٹی نے چند ہفتوں میں تحریک انصاف کو دوسرا بڑا جھٹکا لگایا ہے۔ ضیاء اللہ آفریدی نے پی پی پی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان آج پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد کیا۔