صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہر حد تک جائینگے، سہیل صدیق انصاری

Published on August 29, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 371)      No Comments

راولپنڈی (یواین پی) ملک میں سچائی پر مبنی دیانتدارانہ صحافت کا فروغ وقت کی ضرورت ہے۔ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار بلا مقابلہ چیف آر آئی یو جے، جنگ یونٹ منتخب ہونے کے بعد سہیل صدیق انصاری نے ایک وفد سے گفتگو کر تے ہوئے کیا جس میں مختلف میڈیا گروپس سے تعلق رکھنے والے صحافی شامل تھے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ میڈیا کارکنوں کے حقوق غصب کرنیوالوں کی راہ میں آہنی دیوار ثابت ہوں گے۔وفد نے انکو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے صحافت کا علم بلند رکھنے کا عہد کیا۔ سہیل صدیق انصاری ایڈووکیٹ نے کہا اب وقت آگیا ہے کہ اپنے حق کیلئے آواز اٹھانی ہوگی، انہوں نے آر آئی یو جے کی قیادت کے بھر پور اعتماد پر مبارک زیب خان، بلال ڈار اور دیگر رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا آانکے انتخاب پر صدر جرنلسٹ فاؤنڈیشن، ایڈیٹر نیوزواچ نیٹ ورک، ذوالفقار علی ملک، چیئرمین لائرز اینڈ جر نلسٹس ڈیفنس موومنٹ فواد رشید ایڈووکیٹ، وائس چیئر مین ایل جے ڈی ایم جمشید قریشی اور دیگر شعبوں کی نما یا ں شخصیات نے مبارکباد پیش کی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes