لاہور: قربانی کا جانور باندھنے پر تنازع، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

Published on August 31, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 322)      No Comments


لاہور(یواین پی) لاہور میں قربانی کا جانور باندھنے پر تنازع 6 بچوں کے باپ کی جان لے گیا، عید کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہو گئیں۔افسوسناک واقعہ شفیق آباد میں پیش آیا، جہاں گلی میں قربانی کا جانور باندھنے پر ہمسایوں میں معمولی تلخ کلامی ہو گئی۔ جس پر ٹونی اور اس کے ساتھی طیش میں آ گئے اور اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں گھر کا واحد کفیل نعیم جاں بحق ہو گیا۔ لواحقین کو واقعہ کی اطلاح ملی تو گھر میں کہرام برپا ہو گیا۔ مقتول کے ورثاء انصاف کی دہائیاں دیتے رہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا جبکہ ملزم وقاص عرف ٹونی کی گرفتاری کیلئے پولیس نے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog