کراچی: پولیس اور رینجرز کی مخلتف کارروائیاں، 2 ملزمان ہلاک، 6 گرفتار

Published on August 31, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 274)      No Comments

کراچی(یواین پی)لیاری کھارادر میں پولیس کے ٹارگیٹڈ آپریشن کے دوران ملزمان اور اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مقابلے کے نتیجے میں 2 ملزمان مارے گئے۔ ایس ایس پی عدیل چانڈیو کے مطابق ہلاک ملزمان گزشتہ دنوں کھاردار میں ہونے والی بینک ڈکیتی سمیت مختلف ڈکیتیوں کے وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ہلاک ملزم قاسم اور فرقان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ محمود آباد میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ لائنز ایریا میں رینجرز کے سرچ آپریشن کے دوران 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes