عید کی آمد ، سبزیوں ، مصالحہ جات کی قیمتیں آسمان پر

Published on August 31, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 642)      No Comments


ٹماٹر ، پیاز ، لہسن ، ادرک ، ہری مرچ ہر چیز کے نرخوں میں اضافہ ، شہریوں کا منافع خوروں کیخلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ
لاہور (یوا ین پی) عید کی آمد کے باعث سبزیوں اور مصالحہ جات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں ، دکاندار من مانے ریٹس وصول کرنے لگے ۔ عید کیا آئی جیسے مہنگائی کا طوفان آ گیا ، چٹ پٹے پکوانوں کو تڑکا کیسے لگائیں؟ شہریوں کو فکر ستانے لگی ۔چٹ پٹے نمکین کھانے کھانے سے پہلے ہی عوام کے زخموں پر سبزی فروشوں نے نمک چھڑک دیا ۔ سبزی منڈیوں میں بھی مقررہ قیمتوں سے زائد پر سبزیاں فروخت کی جا رہی ہیں ۔ ٹماٹر سرکاری لسٹ کے مطابق 54 روپے ہے جبکہ دکاندار 80 روپے کلو فروخت کر رہے ہیں ۔ پیاز 48 کے بجائے 70 روپے کلو بکنے لگا ۔ریٹ لسٹ پر لہسن کی قیمت 114 روپے درج ہے مگر لینے جاؤ تو دکاندار 130روپے وصول کرتے ہیں ۔ ادرک کی فی کلو قیمت میں 25 روپے اضافہ ہوگیا ، جبکہ ہری مرچ کی قیمت 22 روپے زائد وصول کی جا رہی ہے ۔شہریوں کا مطالبہ ہے کہ انتظامیہ منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کرے تاکہ عید قرباں شہریوں کی جیب پر بھاری نہ پڑے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme