فرح نازعید پہ گوجرانوالہ میں اپنے فن کا مطاہرہ کر رہی ہیں
لاہور (یو این پی )فلمسٹار فرح نازعید الاضحےٰ کے موقعہ پر راکسی تھیٹر گوجرانوالہ ،،مہنگیا کڑیا سستے بکرے ،،میں اپنے فن کا مطاہرہ کر رہی ہیں ۔اداکارہ فرح ناز کا کہنا ہے کہ پہلوانوں کے شہر میں فارم کرنے کیلئے خصوصی ڈانس آئٹم تیار کی ہے جو گوجرانوالہ کے ڈرامہ شائقین کوبے حد پسند آئے گی،یو این پی کے مطابق فرح ناز نے مزید کہا کہ عرصہ دراز کے بعد اپنے چاہنے والے فینز کی بھر پور فرمایش پر گوجرانوالہ میں پرفارم کرنے جا رہی ہوں اس ڈرامہ کے ڈائریکٹر نعیم احمد جبکہ پروڈیوسر کاشی بٹ اور ارم چوہدری ہے ۔