کراچی: پاک فوج کی 15 امدادی ٹیمیں انتظامیہ کی مدد کو آ گئیں، نکاسی آب جاری

Published on September 1, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 272)      No Comments


کراچی (یو این پی) شہر قائد میں ظوفانی بارشوں کے بعد صورتحال بدترین ہے۔ شہری انتظامیہ کی درخواست پر پاک فوج سڑکوں پر آ گئی، عائشہ منزل کے قریب بھاری مشینری سے نکاسی آب کا کام جاری ہے۔ اس موقعہ پر شہریوں کی جانب سے پاک فوج اور سندھ رینجرز کے حق میں نعرے بازی بھی کی گئی۔ دوسری جانب سعدی ٹاؤن کے قریب سپرہائی وے زیر آب آ گئی جس کے بعد سپرہائی وے پر گاڑیاں پانی میں پھنس گئیں جہاں رینجرز کے اہلکار شہریوں کی مدد کیلئے پہنچ گئے اور ٹریفک کو دوبارہ بحال کروایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج اور رینجرز کی 15 ٹیمیں کراچی میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں، یہ ٹیمیں پانی کی نکاسی کے آلات کیساتھ سول انتظامیہ کی مدد کر رہی ہیں۔ ٹیمیں عائشہ منزل، سہراب گوٹھ، غریب آباد انڈرپاس، لیاقت آباد انڈر پاس پر مصروف عمل ہیں، ناظم آباد انڈر پاس، سرجانی سیکٹر فور بی، یوسف گوٹھ، اجتماع گاہ منگو پیر کے علاقے میں بھی امدادی کام جاری ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق سٹاپ نمبر 5، پاور ہاؤس چورنگی، سلطان آباد منگو پیر میں امدادی کام جاری ہیں جبکہ لیاقت آباد انڈر پاس سے پانی کی نکاسی کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy