لاہور (یو این پی) عید الاضحیٰ کے موقع پر آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی رکن مطبوعات میں 2 دن یعنی ہفتہ 2 ستمبر اور اتوار 3 ستمبر کو تعطیل ہو گی۔ اتوار 3 ستمبر اور پیر 4 ستمبر کو صبح کے اخبارات شائع نہیں ہوں گے۔ 2 اور 3 ستمبر کو شام کے اخبارات شائع نہیں ہوں گے۔ وہ چاہیں تو پیر 4 ستمبر کو صبح کے ایڈیشن شائع کر سکتے ہیں۔