رومان رئیس 6 ستمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے

Published on September 2, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 540)      No Comments


لاہور (یو این پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر 25 سالہ رومان رئیس 6 ستمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو رہے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق چار بہنوں کے اکلوتے بھائی رومان رئیس کی شادی والدین کی پسند سے ہو رہی ہے جن کی ہونے والی اہلیہ عائشہ کیساتھ فاسٹ بولر کی منگنی کچھ عرصے پہلے طے پائی تھی۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں وہاب ریاض کے زخمی ہونے کے بعد اسکواڈ کا حصہ بننے والے بائیں ہاتھ کے تیز بولر نے کارڈف میں 14 جون 2017ءکو اولین ون ڈے انڑنیشنل میں انگلینڈ کے الیکس ہیلز اور لیام پلینکٹ کی وکٹیں حاصل کیں۔رومان پاکستان کے لئے دو ٹی 20 بھی کھیل چکے ہیں۔پاکستان سپر لیگ میں رومان رئیس اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے ہیں۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ورلڈ الیون کے خلاف تین ٹی 20 میچوں کے لئے اعلان کردہ سولہ رکنی اسکواڈ میں رومان رئیس کا نام بھی شامل ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes