راولپنڈی (یو این پی) آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے پاک افغان سرحد پروادی راجگل کا دورہ کیا ، انہوں نے پاک افغان سرحد پر تعینات جوانوں کےساتھ عیدگزاری۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان ہماری زندگی اور ہمارا جنون ہے، ملک سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید کا پہلا دن پاک افغان سرحد پر تعینات فوجی جوانوں کے ساتھ منائی ۔ اس موقع پر انہوں نے سرحد پر تعینات نوجوانوں سے ملاقات کی اور خطاب میں کیا ۔ اپنی خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا جذبہ اور ہماری زندگی ہے،ہمارے لئے ملک سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔عید پرپاکستان اورعوام کے تحفظ کے لئے فرائض کی انجام دہی بہترین موقع ہے۔ہم سب مل کر انشا ءاللہ پاکستان کو ایک بہترین ملک بنائیں گے۔