لاہور :تھیٹروں میں اداکا راؤں کی دھماکے دار انٹریاں
تماثیل میں نرگس،شالیمار میں ماہ نور ،محفل میں ندا چوہدری ،الفلاح میں خشبوں اور الحمرا آرٹس کونسل میں میگھا نے میدان مار لیا
لاہور(یو این پی )عید الاضحےٰ کے موقع پر لاہور کے تھیٹروں میں اداکاراؤں کی دھماکے دار انٹریاں،تماثیل تھیٹر(حسینہ اندر ورلڈ)میں نرگس،شالیمار تھیٹر (عید عاشقاں دی)میں ماہ نور ،محفل تھیٹر(بارا مصالے) میں ندا چوہدری ،الفلاح تھیٹر (خیر یار دی)میں خشبوں ، الحمرا آرٹس کونسل (ڈھول وجدا)میں میگھااور ناز تھیٹر (مغرور لیلیٰ)میں پائل چوہدری نے میدان مار لیا۔اور باقی لاہور کے تھیٹروں میں بھی عید کے موقعہ پر خوب میدان سجے ہوے ہیں ۔