کراچی: (یو این پی) عید الاضحیٰ پر قربانی کے بعد کی صورتحال کراچی والوں کے لیے آزمائش بن گئی۔ آلائشیں نہ اٹھنے سے سخت تعفن اٹھ رہا ہے۔ گلیاں، بازار اور محلوں سمیت سب ہی جگہ آلائشوں کے انبار لگے ہیں، لیکن انتظامیہ کہیں نظر نہیں آ رہی۔دوسری جانب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بارش کے بعد کراچی میں پیدا ہونے والی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے عوام کو بروقت ریلیف پہنچانے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعظم نے صوبائی حکومت کو کراچی انتظامیہ کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا بھی حکم دیا ہے۔